منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی بیرون ملک ملازمتوں پرٹاسک فورس رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 5نکاتی ایجنڈےپرغورکیاجائے گا ، وزارت صنعت وپیداوارچینی برآمدسےمتعلق وضاحتی سمری پیش کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بیرون ملک ملازمتوں پرٹاسک فورس رپورٹ پیش کرے گی جبکہ ایل این جی کی درآمد پر1ارب69کروڑ روپے کے واجبات کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں ایف بی آر کی ضمنی گرانٹس کی سمریزپیش کی جائیں گی اور اسلام آباد انتظامیہ کو ضمنی گرانٹس جاری کرنےکی سمری بھی ایجنڈے کاحصہ ہے۔

مزید پڑھیں : گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے فی من مقرر

گذشتہ ای سی سی کےخصوصی اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1400روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ گندم کی خریداری سے متعلق اعلیٰ سطح مانیٹرنگ گروپ تشکیل دیدیاگیا ہے جس میں وزیر فوڈسیکیورٹی، وزیر ریلوے، وزیراقتصادی امور اور مشیر پٹرولیم حصہ ہوں گے۔

اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو جلد دینے کا فیصلہ کیا گیا، انٹرا بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کیلئے 1.28 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری دی گئی تاہم مسابقتی کمیشن کے 2015سے 2017 کے بجٹ پر آئندہ اجلاس میں غور ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں