The news is by your side.

Advertisement

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد : مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا، جس میں وزیراعظم کی جانب سے مزدوروں کو 200 ارب روپے کیش گرانٹ کی سمری پرغور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا، اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا مختلف وفاقی وزارتوں کو جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کی طرف سےمزدوروں کو200ارب کیش گرانٹ کی سمری پرغورکیاجائےگا، کیش گرانٹ کی سمری وزارت صنعت وپیداوارکی جانب سےدی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مسابقتی کمیشن کومکمل خود مختار اورفعال بنانے کیلئے سفارشات کی منظوری ، حکومت بلوچستان کو19 منصوبوں کے لیے 60 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

ای سی سی اجلاس میں جنوبی افریقہ میں پی این ایس سی کےجہازوں کی ضبطی کے معاملے پرغورکیاجائے گا جہازوں کو پاکستان اسٹیل کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ضبط کیا گیا ہے جبکہ ماحولیاتی نظام کی بحالی کے منصوبے کے لیے نرم شرائط پرقرض دینے پربھی غور ہوگا۔

فرنٹیئرکانسٹیبلری بلوچستان کےہیلی کاپٹر کی مرمت کےلیے70 لاکھ کی منظوری ، اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کےلیےڈیڑھ کروڑکی منظوری اور ای او بی آئی کے نظرثانی شدہ بجٹ کی منظوری دی جائے گی ۔

Comments

یہ بھی پڑھیں