منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

‘آئی ایم ایف آج پاکستان کیلئے ایک ارب40 کروڑ ڈالر کا فنڈ منظور کردے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف آج پاکستان کیلئے ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کا فنڈ منظور کردے گا، فنڈ کورونا سے نمٹنے میں مدد کیلئے دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے اجلاس میں پاکستان کیلئے ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈکی منظوری ہوگی، رقم پاکستان کو کورونا کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور دیگر اقدامات میں بڑی مدد کرے گی۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کہ عوام کے لئے ریلیف اقدامات بھرپور انداز سے کررہے ہیں اور ریلیف اقدامات کے لئے فنڈز بر وقت دیے جارہے ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ کورونا سے نقصانات ضرور ہیں لیکن اللہ سے بہتری کی امید ہے، تعمیراتی شعبے کے ریلیف کے لئے آرڈیننس بھی آج منظور ہونے کی توقع ہے۔

خیال رہے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے ایگزیکیوٹیوبورڈکااجلاس آج ہوگا، اجلاس میں پاکستان کی اضافی قرض کی درخواست پر غور کیا جائے گا،

منظوری کی صورت میں یہ رقم فوری طور پر جاری کی جائے گی، اس کے علاوہ کورونا سے متعلق ملنے والے قرض کے ساتھ کسی قسم کی شرائط نہیں رکھی جائیں گی اور یہ رقم پہلے سے جاری قرض پروگرام کے علاوہ ہوگی۔

یاد رہے پاکستان نےتین ہفتےپہلےاس اضافی قرض کی درخواست کی تھی، جس پر آئی ایم ایف حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئندہ ہفتے 1.4 ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں