تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

حفیظ کی شاندار بیٹنگ، نیوزی لینڈ کو 164 رنز کا ہدف

ہملٹن: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئٹنی میچ حفیظ کی شاندار بلے بازی کے باعث کیویز کو جیت کے لئے 164 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوا، نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ محض 16 رنز پر گری، اوپنر حیدر علی 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، 16 رنز پر ہی پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا، جہاں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بغیر کوئی رن بنائے عبداللہ شفیق آج بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی نیوزی لینڈ کےخلاف33رنزپرتیسری وکٹ گری، جب وکٹ کیپر بلے باز 22 رنزبناکر آؤٹ ہوئے، 56 رنز پر ٹی ٹوئنٹی کپتان شاداب خان بھی ہمت ہار بیٹھے اور 4 رنز بناکر چلتے بنے، 119 رنز کے مجموعے پر خوشدل شاہ 14 رنز بناکر لوٹے، 133 رنز پر پاکستان کو چھٹا نقصان اٹھانا پڑا جب پہلی ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ بلے بازی کرنے والے آل راؤنڈر فہیم اشرف صرف 4 رنز کر آؤٹ ہوگئے۔

تاہم وکٹ کے دوسرے اینڈ پر موجود تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ نے کیوی بولرز کا بھرپور مقابلہ کیا، اور میدان کے چاروں طرف دلکش اسٹروک کھیلے، آل راؤنڈر نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 57 گیندوں پر99رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حفیظ کی اننگز میں دس چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے4، سودھی اور نیشم نے 1،1وکٹ حاصل کی، نیوزی لینڈ کو تین میچزکی سیریزمیں0-1کی برتری حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -