پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

یوم سیاہ منانے جیسے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کی دال نہیں گلے گی، حافظ عمار یاسر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر معدنیات پنجاب حافظ عمار یاسر کا کہنا ہے کہ عوام کپتان کی قیادت میں بدعنوانی کا حساب لینے کے لیے متحد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر معدنیات پنجاب حافظ عمار یاسر نے کہا کہ یوم سیاہ منانے جیسے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن کی دال نہیں گلے گی، جھوٹے نعرے اور اسپانسرڈ سروے سے بیوقوف بنانے کا دور گزر گیا۔

وزیر معدنیات پنجاب حافظ عمار یاسر نے کہا کہ عوام کپتان کی قیادت میں بدعنوانی کا حساب لینے کے لیے متحد ہیں۔

- Advertisement -

متحدہ اپوزیشن آج یوم سیاہ منائے گی

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن میں شامل سیاسی جماعتیں 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کوایک برس مکمل ہونے پرآج 25 جولائی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گی اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں جلسے ہوں گے۔

اپوزیشن جماعتوں میں شامل مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، جے یو آئی ف، عوامی نیشنل پارٹی ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور جمعیت اہلحدیث حکومت کے خلاف یوم سیاہ منائیں گی۔

کراچی میں مزارقائد سے متصل باغ جناح میں یوم سیاہ کے سلسلے میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں