وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے جمعیت علماء اسلام ف اور مولانا فضل الرحمان سے متعلق بیان پر حافظ حمداللہ کا ردعمل آگیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں حافظ حمداللہ نے لکھا کہ کے پی کے میں شرمناک اور عبرتناک شکست کو چھپانے کیلئے جمعیت پر تنقید کرنے سے زائل نہیں کرسکتے۔
آئین بنانے والی پارٹی جمعیت کو انتہاءپسند کہنے والے خود انتہاء پسند اور شدت پسند ھے
جمعیت کی قیادت مولانا فضل الرحمن آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جنگ لڑتے لڑتے تین خودکش حملوں کا نشانہ بنے
+— Hafiz Hamdullah (@iHafizHamdullah) December 21, 2021
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جس وقت JUI کی حکومت تھی تب فواد چوہدری پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، فوادچوہدری کی پیدائش سےقبل مفتی محمود رح جیسی جمھوری شخصیت تھےجنہوں نے پاکستان کو 1973ءکامتفقہ آئین دیا جس آئین پر مفتی محمود کےدستخط ہےاس آئین کے تحت تم وزیر اور عمران خان وزیراعظم بن کے بیٹھےہیں آئین بنانے والی پارٹی جمعیت کو انتہاءپسند کہنے والے خود انتہاء پسند اور شدت پسند ھے۔
‘پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا’
حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ جمعیت کی قیادت مولانا فضل الرحمن آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جنگ لڑتے لڑتے تین خودکش حملوں کا نشانہ بنے، دوہزار چودہ دھرنے کے دوران پارلیمنٹ پر حملہ، پی ٹی وی پر حملہ، پولیس آفسر ، پرحملہ، سول نافرمانی کا اعلان انتہاءپسندی شدت پسندی، دھشت گردی ،اور ریاست سے بغاوت نہیں ہے؟