جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے ”شو“ اور ”کاز“ دونوں میں ناکام ہوچکی ہے۔
پی ڈی ایم کی صورتحال پر بیان میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ شو“ اور ”کاز“ کی ناکامی کا اصل ”شوکاز“ پی ڈی ایم کے نمائشی سربراہ کودینا چاہئے تھا اپنی ناکامیوں کا ملبہ صرف پیپلز پارٹی اور اے این پی کے سر ڈال کر خود اتحاد پر کلہاڑی چلا دی گئی۔
حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی پی اور اے این پی کو نکالنے کے بعد اب پی ڈی ایم کی بقیہ جماعتوں کو استعفے اور لانگ مارچ کرنا چائیے نواز شریف اور مولانا نے مستقبل قریب کے انتخابی اتحاد کے خفیہ منصوبے کی تکمیل کے لیے اتحاد کو دولخت کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کا بیانیہ کے سامنے آنے اور حمزہ و شہباز کی رہائی مستقبل کی نئی سیاسی صف بندی کا پیش خیمہ ہے پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کا ”شو“ پہلے ہی ناکام ہوچکا تھا پھر جعلی اسمبلیوں سے سینٹ اور ضمنی الیکشن لڑ کر پی ڈی ایم کے ”کاز“ کو نقصان پہنچایا گیا۔