بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

’’حکومت کو آر پار کرنے کے دعویدار خود پارہ پارہ ہوگئے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کو آر پار کرنے کے دعویدار خود پارہ پارہ ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی سیاسی صف بندی میں باپ اور سوتیلے بیٹوں کا اتحاد نظر آرہا ہے، اس نئی سیاسی صف بندی میں کل کے حلیف حریف ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ، استعفے، حکومت گرانے کے دعوے کیے گئے، وہ بلند و بانگ دعوے ’لیڈر بھبکیاں‘ ثابت ہوچکی ہیں، پی ڈی ایم جماعتیں مفادات، معاملات طے کرنے کی دوڑ میں لگی ہیں، ہر جماعت نے اپنی بساط کے مطابق حکومت کی سہولت کاری کا حق ادا کیا۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ کسی نے پنجاب میں تحریک انصاف کے ساتھ مل کر سینیٹر منتخب کرائے، کسی نے سنجرانی کو ایکسٹینشن دلوانے میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عدنان کی آمد کی خبر کے ساتھ ہی پی ڈی ایم کا یہ حشر تو ہونا ہی تھا، دیکھیں وہ اس بار کون سی گیڈر سنگھی کا سہارا لیں گے۔

حافظ حسین نے سوال کیا کہ پی ڈی ایم تشکیل پی پی کے ہاتھوں ہوئی، اسے شوکاز دیا جاسکتا ہے؟ کیا پی ڈی ایم کے نمائشی سربراہ اس کا اختیار بھی رکھتے ہیں؟

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ استعفوں کی آڑ میں لانگ مارچ کو ختم کیا گیا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک چلانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں