جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

’شاہراہوں پر بیٹھنا شروع کیا تو حکومت کے بس میں کچھ نہیں رہے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر بیٹھنا شروع کریں گے تو آپ کے بس میں کچھ نہیں رہے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مسئلہ حل نہ کیا تو باقی آپشنز پر غور کریں گے، ہمارے پاس یہ آپشن بھی ہے کہ لوگ بجلی کے بل ادا ہی نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان روز ڈی چوک کا مطالبہ کرتے ہیں، حکومت تنخواہ دار پر ٹیکس لگانے کے بجائے جاگیرداروں پر ٹیکس لگائے، جو لوٹ مار کا کام کرتے ہیں انہیں ان مسائل کا اندازہ نہیں ہے۔

- Advertisement -

حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بل سیاست کا نہیں لوگوں کی زندگیوں کا مسئلہ ہے، لوگ بجلی کے بل کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچے بچے کی زبان پر آئی پی پیز کے غلط معاہدوں کا ذکر ہے جو بجلی ہم استعمال نہیں کریں گے اس کے پیسے کیوں دیں؟

حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم اور پی پی کو مسترد کر دیا، ہم نہیں چاہتے کہ حکومت گراؤ تحریک شروع کریں لیکن عیاشیاں ختم نہیں ہوئیں تو یہ تحریک حکومت گراؤ تحریک میں بدل سکتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کی بات نہیں سنیں گے تو عوام آپ کا گھیراؤ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں