ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

بیرون ملک دشمن سے لڑنے کے لیے متحد ہونا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حملہ کیا تو بھارت کا غرور اور تکبر دور ہوگیا، ہمیں بیرون ملک دشمن سے لڑنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

ایبٹ آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹ بول کر سمجھ رہا تھا کہ پاکستان کو دبا لیں گے لیکن پاکستان نے بھارت کی ٹیکنالوجی کو بھی شکست دی، پاکستان کو فتح ملی، روس کی ٹیکنالوجی کو بھی تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے خلاف جرأت سے مقابلہ کیا، بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کیا، ہماری مساجد، خواتین اور بچوں پر حملہ کیا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ افواج پاکستان نے جواب دیا تو دشمن پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا، بھارت نے اسرائیل کے ڈرون بھیجے جسے بہادری سے گرایا گیا۔

یہ پڑھیں: حافظ نعیم الرحمان کنٹرول لائن پہنچ گئے، کشمیریوں کے ساتھ یومِ تشکر منایا

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت نے قوم کو اکٹھا کیا، نوجوان ملک دشمنوں کے ہاتھ میں نہ کھیلیں، اندرونی لڑائیاں ہوتی رہیں گی بیرون ملک دشمن سے لڑنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے آزادکشمیر کنٹرول لائن پہنچ کر کشمیریوں کیساتھ ملکر کنٹرول لائن عباس پور میں یومِ تشکر منایا تھا۔

انہوں نے دوراندی سیکٹر میں سیز فائر لائن کا دورہ کیا بھارتی گولہ باری سے مقامی آبادی کے نقصانات کا جائزہ لیا اور مقامی افراد کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں