27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

حافظ نعیم میرے لیے محترم لیکن میئرکراچی؟

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان میرے لیے محترم ہیں لیکن پیپلز پارٹی کواکثریت حاص ہے۔

کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی پی نے کامیابی حاصل کی کراچی کا میئرپیپلزپارٹی کا حق ہے ہمارے 104یوسی چیئرمین ہیں ہم مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

ناصرشاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بڑے بڑے لوگ خود پارٹی چھوڑ رہے ہیں ہم ووٹ کی سیاست نہیں کرتے خدمت کی سیاست کرتے ہیں پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے پیش گوئی کی کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اگلے وزیر اعظم ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

راجہ پرویز اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے، پیپلز پارٹی اس ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلیے کام کر رہی ہے، الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں