اشتہار

جماعت اسلامی کا مئیر ہر صورت آئے گا، حافظ نعیم الرحمٰن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں جماعت اسلامی کا مئیر ہر صورت آئے گا۔

بنو قابل ٹیسٹ کے شرکا سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے نوجوانوں کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، عوام چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی شہر کی باگ ڈور سنبھالیں۔

حافط نعیم الرحمٰن نے کہا: ’جب بھی بلدیاتی انتخابات قریب آتے ہیں یہ لوگ ملتوی کرتے ہیں۔ ہم ان کا تعاقب کریں گے ہر صورت میں انتخابات کروائیں گے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے کام کریں گے، ہم آئی ٹی پروگرام کے تحت نوجوانوں کو خود مختار کریں گے، ہم کراچی میں آئی ٹی سٹی لیڈ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات تیسری مرتبہ ملتوی کر دیے ہیں جس کے خلاف جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے التوا پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، انتخابات کے التوا کو مسترد کرتے ہیں، مشاورت کر کے ایک بہت بڑی تحریک شروع کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں