تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایک گھنٹے میں نتائج نہ ملے تو شہر بھر میں دھرنے دیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے خبردار کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ہمیں ایک گھنٹے میں فراہم نہ کیے گئے تو شہر بھر میں دھرنے دیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ہر قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی اور اب الیکشن کے نتائج دینے میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ ایک گھنٹے کا وقت ہے ہمیں مکمل نتائج دیے جائیں، نتائج نہیں دیے گئے تو شہر بھر میں احتجاج اور دھرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آر او اور آر اوز ہوتے کون ہیں جو نتائج نہیں دے رہے، ہم اپنے مینڈیٹ پر شب خون مارنے نہیں دیں گے، ایک گھنٹے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ سازشوں کے باوجود الیکشن کا انعقاد ہوا اور جماعت اسلامی کراچی میں ابھر کر سامنے آئی، الیکشن کا انعقاد جماعت اسلامی کی فتح ہے، ایسے حالات بنائے گئے کہ صبح 4 بجے بھی یقین نہیں تھا الیکشن ہوں گے، ہم نے انہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دیا۔

Comments

- Advertisement -