کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ان کی جماعت سندھ میں حکومت بنائے گی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 8 فروری 2024 سب سے زیادہ نشستیں لیں گے، نہ صرف کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا بلکہ سندھ حکومت بھی ہم بنائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی بھر پور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی، ہم واحد جماعت ہیں جس نے سب سے پہلے انتخابی منشور دیا، ابھی تک کسی جماعت نے انتخابی منشور تک نہیں دیا۔
پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاش یہ لوگ لاڑکانہ اور قمر شہداد کوٹ کی گلیوں میں بھی جائیں۔
متعلقہ: کراچی میں مافیا سے سمجھوتہ نہیں کریں گے، حافظ نعیم الرحمان
انہوں نے کہا کہ نعمت اللہ خان کراچی کا 4 ارب کا بجٹ 42 ارب تک لے گئے تھے، انہوں نے شہر کیلیے بہت سارے اقدامات کیے جبکہ ان کے بعد آنے والوں کو پکا پکایا سب کچھ ملا، نعمت اللہ خان کے بعد آنے والوں نے چائنہ کٹنگ کی۔
حافظ نعیم الرحمان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا ہیں۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ این اے 246 منی پاکستان ہے یہاں تمام قومیں بستی ہیں، ہم کراچی میں مافیا سے سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کراچی سے متعلق بیان شرمناک ہے، وہ کراچی والوں سے اپنے بیان پر معافی مانگیں کیونکہ (ن) لیگ کا کراچی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔