اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

کراچی والے اپنا ووٹ اس بارش کو دیکھ کر کاسٹ کریں، حافظ نعیم الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا ووٹ اس بارش کو دیکھ کر کاسٹ کریں۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں بارش نے قبضہ میئر کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا، عوام پریشان حال ہیں لیکن میئر کی جانب کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بارش میں نو تعمیر شدہ سڑکیں اور سیوریج کا نظام مکمل تباہ ہوگیا، جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضا کار ریسکیو کیلیے سڑکوں پر موجود ہیں۔

- Advertisement -

متعلقہ: سروے سے ثابت ہوگیا شہرقائد کے لوگ ایم کیو ایم کو نہیں چاہتے، حافظ نعیم

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے باوجود نالوں کی صفائی نہیں کی گئی، پیپلز پارٹی کی کراچی کو پیرس بنانے کے دعویٰ کی حقیقت دیکھ لیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کراچی کو دی گئی گرانٹ کا 10 فیصد بھی کام نہیں ہوتا، کل پورا شہری ڈوبا ہوا تھا اور لوگ ٹریفک میں پھنسے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے رات بھر سڑکوں پر تھے، کراچی میں ترقیاتی کام کا 70 فیصد کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے، ٹھیکیدار 30 فیصد میں کیا معیاری کام کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں