اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

’ہمارا ایجنڈا حکومت گرانا نہیں، خود گرنا چاہتی ہے تو گرے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارا ایجںڈا نہیں کہ حکومت گراؤ، حکومت خود گرنا چاہتی ہے تو گرے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارا ایجنڈا یہ ہے کہ عوام کو ریلیف دیں، حکومت 1996 کے حالات پیدا کرنا چاہتی ہے تو یہ ان کی مرضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کی تیاریاں جاری ہیں اور مشاورت بھی مکمل ہے، حکومت اگر دھرنا روکے گی تو 1996 والی صورتحال پیدا ہوگی۔

- Advertisement -

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری اور پرامن تحریک ہے، ہمارا اتحاد عوام کے ساتھ ہے اس لیے کسی کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رواز حافظ نعیم نے کہا تھا کہ شہباز شریف قوم کو ریلیف دیں اس سے پہلے کہ قوم بپھر جائے اور جانے کا راستہ بھی نہ ملے۔

انہوں نے 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ  اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھیں گے، اٹھنے کی صرف ایک شرط ہوگی کہ عوام کو ریلیف دیں، ہم انارکی اور جلاؤ گھیراؤ نہیں چاہتے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ  اگر اسلام آباد داخلے سے روکا گیا تو ہمارے پاس پلان بی اور سی موجود ہے، ہم کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں عوام سے اتحاد کرلیا ہے اور انہی سے مل کر دھرنا دیں گے، اسلام آباد جلاؤ گھیراؤ یا گولی  کیلئے نہیں اپنا حق لینے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں