بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

اسلام آباد جانا ہمارا حق ہے، گرفتاریاں راستہ نہیں روک سکتیں، حافظ نعیم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانا ہمارا حق ہے، پہلے بھی گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکیں آگے بھی نہیں روک سکیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کسی بدامنی یا خانہ جنگی کا متحمل نہیں ہوسکا، انتظامیہ جگہ فراہم کرے، پرا من طور پر ڈی چوک پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام مشکل میں ہیں اور جماعت اسلامی ہی مشکل سے نکال سکتی ہے، عوام کو آئی پی پیز کے ظلم سے نکالنا چاہتے ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا من پسند چیزیں نافذ کریں اور سب مان جائیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام پر ٹیکس لگائے لیکن کیا اپنی مراعات کم کیں؟ اپنا تو بجٹ بڑھا لیا، اب اس ظالم طبقے کے خلاف نکلنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوجوانوں کو نکلنا ہوگا اور بتانا ہوگا کہ اس ظلم کو نہیں مانتے، تیاری جاری رکھیں اور ہر قسم کے حالات کے لیے تیار رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی سیاسی جماعت دھرنے میں آئے گی اسے خوش آمدید کہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں