کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے سب سے درخواست ہےووٹ ڈالیں لیکن چوروں کو نہیں، الیکشن میں لادینی اور دینی جماعتوں میں مقابلہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنا ووٹ کاسٹ کردیا، ابھی تک انتخابی عمل پرامن چل رہا ہے، مختلف پولنگ اسٹیشن سے شکایات موصول ہورہی ہیں
نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں لادینی اور دینی جماعتوں میں مقابلہ ہے ، سب سے درخواست ہےووٹ ڈالیں لیکن چوروں کو نہیں۔
مزید پڑھیں : عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع
واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا عمل کا آغاز ہوچکا ہے، جو بلا تعطل 6 بجے تک جاری رہے گا، 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں