اشتہار

حافظ نعیم الرحمان ودیگر کو الیکشن کمیشن کا نوٹس، وضاحت طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور پیپلز پارٹی کے امیدوار مسرور احسن کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیاتی الیکشن کےدوران انتخابی قواعد کی سنگین خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کو نوٹس جاری کردیا۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ 8جنوری کو کراچی کے جناح گراؤنڈ میں جلسہ کیا گیا ہے حالانکہ قواعد و ضوابط کے مطابق انتخابی مہم میں جلسے کی اجازت نہیں ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے صدر مسرور احسن کو بھی الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے، مسرور احسن نے7جنوری کو عیدگاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں جلسہ کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سینٹرل کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی بھی جماعت کو جلسہ کرنا مقصود ہو تو اس کیلئے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔

ڈی ایم او نوید عزیز کا نوٹس میں مزید کہنا ہے کہ آپ 11جنوری کو پیش ہوکر الیکشن کمیشن میں اس بات کی وضاحت کریں، یاد رہے کہ حافظ نعیم الرحمان یونین کونسل 8نارتھ ناظم آباد سے امیدوار ہیں۔

نوٹس کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے پابندی کے باوجود 8 جنوری کو جلسے کی صدارت کی اور پیپلزپارٹی ضلع وسطی نے ایڈوانس نوٹس کے باوجود جلسے کا انعقاد کیا۔

جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ای سی پی کو انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا بھی اختیار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں