ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

حافظ نعیم الرحمان کنٹرول لائن پہنچ گئے، کشمیریوں کے ساتھ یومِ تشکر منایا

اشتہار

حیرت انگیز

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے آزادکشمیر کنٹرول لائن پہنچ کر کشمیریوں کیساتھ ملکر کنٹرول لائن عباس پور میں یومِ تشکر منایا۔

حافظ نعیم الرحمان کا آزادکشمیر میں جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

انہوں نے دوراندی سیکٹر میں سیز فائر لائن کا دورہ کیا بھارتی گولہ باری سے مقامی آبادی کے نقصانات کا جائزہ لیا اور مقامی افراد کی حوصلہ افزائی کی۔

May be an image of 5 people

امیر جماعت اسلامی نے عباس پور اور بٹل سیکٹرز سیز فائر لائین پر بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کر رہے ہیں۔

انہوں نے دوراندی سیکٹر کا دورہ کیا فوجی جوانوں اور مقامی آبادی سے ملاقاتیں کیں اور خطاب میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا،پاکستان کو فتح ملی، کشمیر اور پاکستان یک جان ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

May be an image of 2 people

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کنٹرول لائن پر بسنے والوں کی حفاظت یقینی بنائے،  قوم متحد ہے اور حکومت سے امید ہے کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے حکمرانوں پر نظر رکھی جائے، کشمیر پر حق خوداردیت کے سوا سمجھوتہ قبول نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں