ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

مرتضیٰ وہاب کی میئرکراچی کیلیے نامزدگی پر حافظ نعیم کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کی جانب سے مرتضیٰ وہاب کو میئرکراچی نامزد کیے جانے پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ میئر کا امیدوار نامزد کرنا ہر پارٹی کا حق ہے میئر کراچی بنانے کیلئے جماعت اسلامی پہلے نمبر ہے مرتضی وہاب ناجائز ایڈمنسٹریٹر تھے میئر بھی ناجائز ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 6 یوسیز ایسی ہیں جنہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے روکا ہوا ہے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میئر بنانے کی پوزیشن میں ہیں ۔

- Advertisement -

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر بلاول بھٹو نے مرتضی وہاب کو میئر کراچی کیلئے پی پی کے امیدوار کی منظوری دیدی ہے۔

کراچی کے 25 ٹاؤنز میں چیئرمین کے امیدواروں کے نام بھی فائنل کرلیے گئے ہیں، پرویز دودا بلدیہ، ہمایوں محمد خان ماڑی پور ٹاؤن چیئر مین جبکہ سلمان عبداللہ مراد گڈاپ ٹاؤن کیلئےچیئرمین کے امیدوار ہونگے۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی نے حیدرآباد میئر کے لیے کاشف شورو کے نام کی منظوری دی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی بنانے کے فیصلے سے متعلق اہم وضاحت کر دی۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثارکھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نےمیئر، ڈپٹی میئر کیلئے پارٹی امیدوار کا نام فائنل نہیں کیا میئر،ضلع کونسل چیئرمین کیلئے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

نثارکھوڑو کا کہنا تھا کہ بلدیاتی عہدوں کیلئے امیدواروں کے ناموں پرمشاورت جاری ہے امیدواروں کےناموں سے متعلق باضابطہ اعلان کیاجائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں