جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

حافظ نعیم الرحمان نے آفاق احمد سے معذرت کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے آفاق احمد سے معذرت کرلی۔ حافظ نعیم نےکہا آفاق احمد کو ان کی بات سے تکلیف پہنچی تو معافی چاہتےہیں۔

امیرجماعت اسلامی کراچی نے ایک شو میں سربراہ ایم کیوایم حقیقی کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا میں اس شخص کےساتھ بیٹھوں جس کےپاس شہرمیں ایک سیٹ بھی نہیں۔

بعدازاں ایک ویڈیو بیان میں حافظ نعیم نے آفاق احمد سے متعلق ریماکس پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میرا لہجہ اور الفاظ ٹھیک نہیں تھے جس پر آفاق احمد کی دل آزاری ہوئی تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔

علاوہ ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو حق حکومت نہیں دیتی مردم شماری میں بھی کراچی والوں کے ساتھ دھاندلی ہوتی ہے ہر شہری کو یہ حق حاصل ہونا چاہے کہ وہ خود کو چیک کرسکے کہ اس کا اندراج ہوا ہے یا نہیں مردم شماری کے ایس او پی کو واضح نہیں کیا جارہا ہے جو شخص جہاں رہائش پذیر ہے اسے وہی گنا جائے اگر صیح معنوں میں مردم شماری ہوگی تو کراچی کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت گیس کے بحران سے شہری پریشان ہے ایس ایس جی سی کمپنی کی ٹیمیں بروقت کام نہیں کر رہی جو کہ ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جب کہ کےالیکٹرک دس گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ کررہا ہے کراچی میں وزیراعظم کے افتتاح کردہ پلانٹ سے کراچی والوں کو بجلی نہیں ملے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں