اشتہار

حافظ سعید دہشت گرد نہیں، فلاحی کام کرتے ہیں، شاہد لطیف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ائیرچیف مارشل (ر)  شاہد لطیف نے کہا ہے کہ حافظ سعید کو سپریم کورٹ نے بے گناہ قرار دیا کیونکہ وہ اور اُن کی جماعت پاکستان میں فلاحی کام کرتی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد لطیف نے خواجہ آصف کی امریکا میں کی جانے والی تقریر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیر خارجہ کو کوئی بھی بیان دینے سے پہلے سوچنا چاہیے کہ اُن کا ایک ایک لفظ نوٹ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کو چیلنج دے چکے ہیں کہ ہماری سرزمین پر دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہیں موجود نہیں مگر خواجہ آصف نے اس کے برعکس بیان دیا، جب آپ ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے بات کرتے ہیں تو آپ کا ایک ایک لفظ نوٹ کیا جارہا ہوتا ہے۔

- Advertisement -

شاہد لطیف نے وزیرخارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کوئی عام آدمی نہیں بلکہ وزیرخارجہ ہیں، ہم امریکا کو یہ کہہ چکے ہیں کہ ہمیں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے ثبوت فراہم کرے۔

حافظ سعید کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر شاہد لطیف نے کہا کہ انہیں سپریم کورٹ نے کلیئر کیا، ہمیں دنیا کو بتانا ہوگا کہ حافظ سعید اور اُن کی تنظیم پاکستان میں فلاحی کام کرتی ہے، اگر کسی ملک کے پاس حافظ سعید کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں تو وہ ہمیں بتائے۔

ریٹائرڈ ایئرچیف مارشل نے کہا کہ آرمی چیف نے حالیہ بیان میں امریکا پر واضح کیا کہ ہم کئی سالوں سے ڈومور کررہے ہیں مگر خواجہ آصف امریکا میں موجود ہونے کے باجود امریکی انتظامیہ سے یہ سوال نہیں کرسکے، وزیر خارجہ نے یہ تک نہیں پوچھا کہ کیا امریکا نے ملا فضل اللہ کو آج تک گرفتار کیوں نہیں کیا؟۔

ویڈیو دیکھیں

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے ایشیاء سوسائٹی میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’حقانی اور حافظ سعید سے جان چھڑانے کے لیے کچھ وقت درکار ہے، پاکستان خود ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنا چاہتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں