تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

قاری وحید ظفر قاسمی کی طرز پر نعتیہ کلام پڑھ کر مشہور ہونے والے نوجوان سے ایک ملاقات

انٹرنیٹ پر کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان حافظ اُسید زاہد کی ایک ویڈیو گزشتہ دنوں بہت زیادہ وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو میں اُسید زاہد معروف نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی کی طرز پر نعتیہ کلام ’اللہ ہو، اللہ ہو‘ پڑھ رہے تھے۔

اُن کی آواز کو سُن کر ایک بار پھر سامعین کی پرانی یادیں تازہ ہوئیں اور انہوں نے نوجوان کی خوبصورت آواز اور طرز پر ہدیہ نعت پیش کرنے پر اُس کو بہت زیادہ سراہا۔

حافظ اُسید سے ملاقات

اسید زاہد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام شامِ رمضان میں شرکت کی اور ایک بار پھر اُسی انداز سے رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں نعتِ رسول مقبول کا ہدیہ پیش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہمارا میوزیکل بینڈ موجود ہے، اُس روز کوئی پلان نہیں تھا، بس یوں ہی بیٹھے بیٹھے نعت پڑھنا شروع کی، ہم سارے دوست رمضان سے پہلے اسٹوڈیو میں بیٹھ کر گانوں کو نئے انداز سے ترتیب دینے کی کوشش کررہے تھے کیونکہ رمضان المبارک کے مہینے میں ہم نے میوزک کی مشق نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’یہ ویڈیو میں نے رمضان سے پہلے ریکارڈ کی کیونکہ میں لوگوں کے تاثرات جاننے کے بعد اس کو باقاعدہ ریکارڈ کرنے کا خواہش مند تھا، وہاں بیٹھ کر میں نے اسی مقصد سے نعت سنانا شروع کی تھی حاضرین میں بیٹھے ایک دوست نے ویڈیو ریکارڈ کرلی‘۔

حافظ اُسید نے بتایا کہ ’رمضان میں تراویح کی تیاری اور مصروفیات کی وجہ سے نعت کی ویڈیو ریکارڈ نہ کرسکا،  بعد ازاں دوسرے عشرے کے آخر میں خود ہی اس  ویڈیو ایڈیٹ کر کے انٹرنیٹ پر شیئر کیا‘۔

اُسید کا کہنا تھا کہ ’مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوجائے گی، فہد مصطفیٰ نے بھی اسے شیئر کیا، دوستوں اور اہل خانہ نے بھی فون کر کے بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی‘۔

Comments

- Advertisement -