منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

حافظ آباد: سابق ایم این اے نے حکم نہ ماننے پر موٹرمکینک کے ہاتھ اور دانت توڑ دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

حافظ آباد : سابق ایم این اے نے اپنے محافظوں کے ذریعے کہنا نہ ماننے کی پاداش میں موٹر مکینک کو مار مار کر لہولہان کردیا، بازو اور دانت توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے سابق ایم این اے کا حکم نہ ماننا غریب محنت کش کا جرم بن گیا، سابق ایم این اے لیاقت عباس کے محافظوں نے موٹر مکینک کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

موٹر مکینک محمد اسلم نے لیاقت عباس بھٹی کی گاڑی ٹھیک کرنے سے انکار کیا تھا، جس پر طیش میں آکر موٹر مکینک کو سابق ایم این اے کے ڈیرے پر لے جاکر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد سے موٹر مکینک کا بازو اور دو ڈانٹ ٹوٹ گئے۔

موٹرمکینک کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات بھی واضح ہیں، زخمی محمد اسلم کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ شخص محمد اسلم نے کہا ہے کہ سابق ایم این اے کے محافظوں نے مجھ پر بہت ظلم وتشدد کیا، انہوں نے اپیل کی کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب واقعے کا نوٹس لیں اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں