جمعرات, جون 12, 2025
اشتہار

حافظ آباد: خاتون سے اجتماعی زیادتی کے چوتھے ملزم اکرام کی ہلاکت کا خدشہ، بھائی عدالت پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر حافظ آباد کے علاقے مانگٹ اونچا میں شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی کیس کے چوتھے ملزم اکرام کے بھائی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

ملزم اکرام کے بھائی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اکرام کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ہے، منصب، فیاض اور لئیق کو پہلے ہی پولیس مقابلے میں مارا جا چکا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ پولیس کو ملزم اکرام کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے کہ 25 اپریل کو متاثرہ خاتون اور شوہر رشتہ داروں سے ملنے کے بعد موٹرسائیکل پر گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح ملزمان نے انہیں ویران مقام پر روک لیا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون سے اجتماعی زیادتی کا تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزمان نے جوڑے کو اغوا کیا اور متاثرہ خاتون کو قبرستان کے قریب ان کے شوہر کے سامنے نہ صرف اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ویڈیو ریکارڈ کر کے انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر دی۔

3 مئی کو پولیس نے 8 ملزمان کے خلاف اغوا، عصمت دری، جنسی زیادتی اور ڈکیتی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا جبکہ اس سلسلے میں متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا۔

متاثرہ جوڑے کے مطابق انہوں نے پولیس کو واقعے کے بارے میں اُس وقت اس لیے نہیں بتایا کہ کہیں ملزمان انہیں قتل نہ کر دیں۔

8 جون کو پولیس حکام نے بتایا کہ پنج پلہ کے قریب گشت پر مامور پولیس وین پر 3 ملزمان نے فائرنگ کی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک اور 2 فرار ہوگئے، ہلاک ملزم کی شناخت خاور عرف چاند کے نام سے ہوئی۔

ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاور انصاری، لیئق اور چاند مانگٹ مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں، اکرام مانگٹ اور 4 نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

عاطف نذیر نے بتایا کہ واقعے کی ویڈیو بنانے والے ملزم کی گرفتاری کیلیے چھاپے مار رہے ہیں، کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں