جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات کے التوا پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے التوا پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ہے۔

 اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے التوا پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کےالتواکومستردکرتے ہیں، مشاورت کرکے ایک بہت بڑی تحریک شروع کریں گے۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شہریوں کو یہ سانس لینے نہیں دے رہے ہیں  لیکن اب ہماری بقا اور نوجوانوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب ہم بہت بڑی تحریک چلائیں گے جس کا سب کو سامنا کرنا پڑے گا یہ لوگ وڈیرہ شاہی، طاقت کے استعمال کو جمہوریت کہتے ہیں جمہوریت کا مطلب لوگوں کو بااختیار بنانا ہے۔

کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر جمہوریت کی نرسری پر شب خون مارا گیا ہے چیف الیکشن کمشنرصاحب آپ کو آئین نے یہ اختیار دیا ہے آپ کیوں حکومت کے سہولت کار بن جاتے ہیں اگر آپ  الیکشن نہیں کرا سکتے تو استعفیٰ دیں اور کسی اہل آدمی کو آنے دیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ہم ٹیکس دیتےہیں ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے حکومت کا نظام چلتا ہے یہ امداد کے نام پر آئے پیسے بھی ہڑپ کر گئے ان کے ٹینکوں سے بھی پیسے برآمد ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سے پریشان ہوکر الیکشن ملتوی کرائےگئے،حافظ نعیم الرحمان یہ سب ملے ہوئے ہیں اور کراچی دشمنی میں سب ایک ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں