بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

حفصہ بٹ دوران شوٹنگ سیٹ پر کیا کرتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حفصہ بٹ نے دوران شوٹنگ سیٹ سے متعلق اعتراف کرلیا۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ حفصہ بٹ نے بطور مہمان شرکت کی اور شوٹنگ کے وقفے میں سیٹ پر سونے کا اعتراف کیا۔

مہمان نے پوچھا کہ حفصہ سیٹ پر کرسی پر بیٹھے بیٹھے سو جاتی ہیں؟

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ ہماری روٹین ایسی ہوتی ہے صبح دس بجے سے رات دس بجے تک یا کبھی اس سے وقت آگے بڑھ جاتا ہے۔

حفصہ بٹ نے کہا کہ میں ڈائریکٹر سے یہ نہیں کہتی کہ اتنے بجے نہیں آؤں گی لیکن رات کو یہ ہوتا ہے میں کہتی ہوں کہ زیادہ سے زیادہ ساڑھے دس بجے تک شوٹنگ مکمل ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر شوٹنگ میں دیر ہونے تو اس کا پہلے سے علم ہونا چاہیے۔

حفصہ بٹ کا کہنا تھا کہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے پوچھتی ہوں کہ ابھی کتنے سین کا گیپ ہے اگر وہ کہتے ہیں کہ ابھی دو سین کا وقفہ ہے تو میں سیٹ پر بیٹھے بیٹھے ہی سوجاتی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں