قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر حیدر علی کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چھٹے ٹی 20 کے بعد اچانک حیدر علی کی طبیعت ناساز ہوگئی وہ آج رات اسپتال میں ہی قیام کریں گے جہاں ان کا چیک اپ کیا جائے گا۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کل آرام کرے گا جبکہ پریکٹس سیشن بھی نہیں رکھا گیا ہے۔
May Allah bless you with fully health : Haider Ali has been taken to hospital as he was not feeling well.
— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) September 30, 2022
نوجوان بیٹر حیدر علی نے 14 گیندوں پر 18 رنز بنائے تھے انہیں سیم کُرن نے آؤٹ کیا تھا۔
واضح رہے کہ چھٹے ٹی 20 میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 3-3 سے برابر ہے اور فائنل میچ اتوار 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔