جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کپڑے کے زیادہ تھان کیوں کھلوائے؟ حیدری مارکیٹ میں تاجر کا خواتین پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حیدری مارکیـٹ میں خواتین سے بدتمیزی اور ہاتھا پائی کرنے والے دکانداروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے حیدری میں واقع کپڑوں کی دکان میں خواتین سے بداخلاقی و بدسلوکی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس میں دکاندار نے کپڑے کے زیادہ تھان کھلوانے پر آپے سے باہر ہوگیا اور خواتین خریدداروں سے ہاتھاپائی شروع کردی۔

- Advertisement -

 

دکاندار کے دست درازی کرنے پر خواتین خریداروں نے بھی دکاندار کی خوب درگت بنائی اور چپل سے دکاندار کی پٹائی کی جبکہ دکاندار نے خاتون کو دھکا دے کر گرادیا۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پرپہنچ کر دو دکانداروں کو حراست میں لےلیا، دوسری جانب متاثرہ خواتین نے دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا۔

حیدری مارکیٹ میں رونما ہونے والے انتہائی شرمناک واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب شدید غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے اور عوام دکانداروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کررہی ہے تاکہ آئندہ کسی بھی تاجر کی خواتین کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کرنے کی جرات نہ ہو جبکہ زیادہ دکاندار کو عاجز کرنے پر خواتین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں