منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

جسٹن سے طلاق کی افواہیں، ہیلی بیبر نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی بیبر نے طلاق کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور شادی کے 6 سال بعد ان کے ہاں بچے کی آمد بھی متوقع ہے۔

تاہم ایک غیر ملکی میگزین کو دیئے گئے نئے انٹرویو میں سپر ماڈل ہیلی بیبر نے جسٹن بیبر کے ساتھ اپنی شادی کے حوالے سے افواہوں اور تنقید پر خاموشی توڑ دی ہے۔

جسٹن بیبر کی اہلیہ ہیلی بیبر نے کہا کہ لوگوں نے مجھے پہلے دن سے میرے تعلقات کے بارے میں بہت برا محسوس کرایا کہ یہ رشتہ ٹوٹ رہا ہے، ہم ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں اور ہماری طلاق ہو رہی ہے۔

ہیلی بیبر نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے، لوگ یقین نہیں کرنا چاہتے کہ ہم خوش ہیں، میں اپنے حاملہ ہونے کی خبر آخری دن تک چھپا سکتی تھی لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔

ماڈل نے مزید کہا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میں ایک بڑے راز کو لوگوں سے چھپا رہی ہوں جو مجھے اچھا نہیں لگا، میں باہر جانے اور اپنی زندگی گزارنے کی آزادی چاہتی تھی۔

واضح رہے کہ جسٹن بیبر اور ہیلی نے اپریل 2019 میں سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے فروری 2019 میں شادی کرلی تھی، اس سے قبل دونوں کی شادی کی افواہیں چل رہی تھیں۔

دونوں کی جانب سے خاموشی سے شادی کرنے اور دو ماہ بعد اس کے اعتراف پر ان کے مداح بھی حیران رہ گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں