ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

بالوں کو رنگنا کینسر کا سبب

اشتہار

حیرت انگیز

ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ایسے افراد جو بالوں کو رنگنے کے لیے مختلف رنگوں کا استعمال کرتے ہیں وہ کینسر میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

فرانس کی انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی تحقیق کے مطابق بالوں کو رنگنے کے لیے مختلف خضابوں کا استعمال آپ کو کینسر خاص طور پر مثانے کے کینسر میں مبتلا کر سکتا ہے۔

dye-2

ماہرین کا کہنا ہے کہ خضاب میں شامل مختلف کیمیائی عناصر کھوپڑی کی جلد سے گزر کر رگوں میں جاسکتے ہیں جو خون میں شامل ہو کر کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اس سے نہ صرف مثانے کے کینسر بلکہ دیگر کئی غیر معمولی بیماریوں کا بھی خدشہ ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر مہینے خضاب کا استعمال کرنا مثانے کے کینسر کے خطرے میں 50 فیصد اضافہ کردیتا ہے بہ نسبت ان افراد کے جو بہت کم خضاب کا استعمال کرتے ہیں یا بالکل نہیں کرتے۔

ماہرین کی تجویز ہے کہ بالوں کو رنگنے کے لیے قدرتی اشیا کا استعمال کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے قدرتی اشیا اور ان کے طریقہ استعمال کے بارے میں جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں