ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

بالوں کا گرنا اور سفید ہونا، وجوہات و علاج کیا ہے؟ جانیے!!

اشتہار

حیرت انگیز

صحت مند بال انسان کی شخصیت میں چار چاند لگا دیتے ہیں، لیکن بالوں کا گرنا اور سفید ہونا آج کل اتنا عام ہے کہ تقریباً ہر تیسرا انسان مرد و عورت بلکہ کم عمر نوجوان بھی اس مسئلے کا شکار ہیں، یہ علامت عام طور پر بالوں کو اپنی غذائیت نہ ملنے کے سبب پیدا ہوتی ہے۔

بالوں کی نشونما اور بال گرنے کی عام وجوہات کیا ہیں اور ان کا انتہائی آسان علاج کیا؟ اس کیلئے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں حکیم شاہ نذیر نے ناظرین کو وجوہات بیان کرتے ہوئے اس کے علاج کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کی بڑی وجہ نزلہ ہونا ہے کیونکہ نزلے سے بلغم سینے میں گرتا ہے جس کا اثر بالوں پر براہ راست پڑتا ہے اور اس کی دوسری وجہ ہارمونز کا تبدیل ہونا بھی ہے۔ اس کے علاوہ کسی بیماری سے صحت مند ہونے یا دماغی کام بہت زیادہ ہونا بھی بال گرنے کی وجوہات میں شامل ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ آج کل تقریباً ہر گھر میں کھارا پانی استعمال ہوتا ہے جس سے تمام گھر والوں کے بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں، اس سے خشکی بڑھتی ہے اور جڑیں کمزور ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ تعداد میں بال گر جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بال گرنے کا کامیاب، صحیح اور مستقل علاج تب ہی ہو سکتا ہے کہ جب اس کے پیچھے جاری سبب یا وجہ کو ڈھونڈ کر سمجھا اور حل کیا جائے۔

حکیم شاہ نذیر نے بال گرنے یا سفید ہونے کا علاج کرنے کا نسخہ بتایا جس میں مختلف قسم کے تیلوں کے مجموعے کو ملا کر تیل بنانے کا طریقہ بتایا، انہوں نے کہا کہ اس تیل کے استعمال سے بہت جلد شکایت دور ہوجائے گی یہ بہت آسان اور سستا علاج ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں