تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی شہر میں رونگٹے کھڑے کر دینے والا حادثہ، ہلاکتیں (کمزور دل حضرات نہ دیکھیں)

ریاض: سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں دہشت ناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہر کے علی بن ابی طالب روڈ پر یہ حادثہ رونما ہوا جہاں مال بردار ٹرک بےقابو ہوکر سگنل پر کھڑی گاڑیوں پر چڑھ دوڑی جس کی زد میں آکر چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہوں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مدینہ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مصرف شاہراہ پر ایک مال بردار ٹرک ٹریفک سگنل پر رکنے کے بجائے وہاں پر کھڑی گاڑیوں پر چڑھ گیا، حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ ادارے نے بتایا کہ یہ حادثہ علی بن ابی طالب روڈ اور دوسری طرف شاہ عبداللہ روڈ کو ملانے والے ایک چوک میں پیش آیا، حادثے کی اطلات ملتے ہی چھ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں۔

بعد ازاں امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر دیکھا کہ حادثے میں 4 افراد دم توڑ چکے تھے جب کہ پانچ زخمی تھے جنہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -