تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

مشہور ہیئر ڈریسر کی کراہیت آمیز ویڈیو نے تنازعہ کھڑا کردیا(ویڈیو دیکھنے سے گریز کریں)

بھارت کے مشہور حجام (ہیئر ڈریسر) کی بال تراشتے وقت خاتون کے بالوں پر تھوکنے کی ویڈیو نے تنازعہ کھڑا کردیا۔

حجام بالوں کو تراشتے وقت کثرت سے اسپرے کی مدد سے پانی کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ہر طرح کے بالوں کو باآسانی کاٹ سکیں اور بال کٹوانے والے شخص کو بھی ہر قسم کی پریشانی سے بچایا جاسکے۔

بھارت کے مشہور ہیئر ڈریسر جاوید حبیب کی ایک انتہائی کراہیت آمیز ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہے جس نے انہیں تنازعے میں پھنسا دیا ہے۔

جاوید حبیب ریاست اترپردیش کے شہر مظفر نگر میں ایک ٹریننگ سیمنار کے دوران خاتون کے شرکاء کو بالوں کو خوبصورتی سے تراشنے اور مختلف اسٹائلز میں ڈھالنے کا طریقہ بتارہے تھے۔

ہیئرڈریسر نے عملی مظاہرہ کرنے کےلیے ایک خاتون کو بھی سیلون چیئر(کرسی) پر بٹھا رکھا اور ان کے بال تراش کر شرکائے سیمنار کو بھی اپنا ہنر سکھا رہے تھے، اس دوران انہوں نے خاتون کے سر میں پانی ڈالنے کے بجائے تھوکنا شروع کردیا۔

جاوید حبیب نے اپنے شرکا کو بتایا کہ ‘اگر پانی کی کمی ہے تو۔۔۔۔ اس تھوک میں بہت جان ہے’ جس شرکا نے تالیاں بجانا شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ویڈیو میں کوئی چھیڑچھاڑ کی گئی ہے یا یہ ویڈیو حقیقی مناظر پر مبنی ہے اور کس تاریخ کو یہ واقعہ پیش آیا تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ خاتون نے انسانی رویے سے متعلق سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کیا، خاتون نے ویڈیو میں کہا کہ ‘میرا نام پوجا گپتا ہے اور ونشیکا بیوٹی پارلر کے نام پارلر چلاتی ہوں، میں بھی سیمنار میں شریک تھی کہ جاوید حبیب نے مجھے اسٹیج پر بال کٹوانے کےلیے دعوت دی اور کہا کہ اگر پانی موجود نہ ہو تو آپ بال کٹوانے کےلیے اپنے تھوک کا بھی استعمال کرسکتے ہیں’۔

پوجا گپتا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ جاوید حبیب کی غیراخلاقی حرکتوں کے بعد میں اپنے گلی کے کونے پر بیٹھے نائی سے بال کٹوا لوں گی لیکن جاوید حبیب نے بھی بال کٹوانا پسند نہیں کروں گی۔

خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے بزنس مین اور مشہور ہیئر اسٹائلش جاوید حبیب کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

Comments

- Advertisement -