ہیٹی: کیریبیئن ملک ہیٹی میں ایئرپورٹ پر ایک امریکی ایئرلائن کے طیارے پر فائرنگ سے فلائٹ اٹینڈنٹ زخمی ہو گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیٹی میں امریکی ایئر لائن ’سپرٹ‘ کے طیارے پر اس وقت اچانک فائرنگ کی گئی جب وہ لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلائٹ اٹینڈنٹ زخمی ہو گیا۔
طیارے میں عملے سمیت 48 مسافر سوار تھے، اور طیارہ امریکی ریاست فلوریڈا سے سانتیاگو جا رہا تھا، فائرنگ کے واقعے کے بعد متعدد ایئر لائنز نے ہیٹی کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا۔
یہ واقعہ پیر کو دارالحکومت ’پورٹ او پرنس‘ میں ’ٹوسینٹ لوورچر انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ پر پیش آیا، جب وہ اترنے کی کوشش کر رہا تھا تو اچانک زمین سے اس پر فائرنگ کی گئی اور گولیوں کی زد میں فلائٹ اٹینڈنٹ آ گیا، بعد ازاں پائلٹ نے طیارے کو ڈومینیکن ریپبلک کی طرف موڑ دیا۔
فلپائن کو تین ہفتوں میں پے در پے 4 سمندری طوفانوں نے تباہ کر کے رکھ دیا، 2 مزید آنے کو تیار
رپورٹس کے مطابق ہیٹی کے دارالحکومت میں اس وقت سخت کشیدگی پھیلی جب دو دن قبل گیری کونیل کی جگہ ایلکس ڈیڈیر فلز کو ہیٹی کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا، شہری اس پر سخت احتجاج کر رہے ہیں اور شہر بند کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز دارالحکومت میں ایک گینگ لیڈر نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی دھمکی بھی دی تھی۔