بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

ہیٹی: صدر جووینل موئس قتل کیس میں اہم پیشرفت

اشتہار

حیرت انگیز

پورٹ او پرنس : ہیٹی پولیس نے صدر جووینل موئس قتل کیس سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ صدر کو 28 رکنی ڈیتھ اسکوارڈ نے تشدد کے بعد قتل کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیریبین ملک ہیٹی کے صدر جووینل موئس کے قتل کیس میں مزید پیشرفت ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے صدر کو قتل کرنے سے پہلے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے 28 رکنی ڈیتھ اسکواڈ میں شامل 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے تاہم مرکزی ملزم سمیت 8 ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہیں جب کہ تین مقابلے کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ہیٹی کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق امریکا سے ہے جب کہ 15 کولمبیا کے شہری ہیں۔

خیال رہے کہ 55 سالہ صدر موئس کو ان کی نجی رہائش گاہ پر گولی مار دی گئی تھی، واقعے میں ان کی اہلیہ کو بھی گولی لگی تھی، امریکا میں ہیٹی کے سفیر بوکیٹ ایڈمنڈ نے قاتلوں کو ’غیر ملکی، زر پرست اور پیشہ ور قاتل‘ قرار دیا تھا، رپورٹس کے مطابق قاتلوں نے امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی کے ایجنٹ کا روپ دھار رکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کے قتل کے خلاف پر تشدد مظاہروں میں درجنوں گاڑیوں خو نذر آتش کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں