تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

مکہ مکرمہ : حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں حجاج کرام مناسک حج کی ادئیگی میں مشغول ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج عازمین حج منیٰ میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد میدان عرفات کے لیے روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔

عازمین حج میدان عرفات میں نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کرنے اور مسجد نمر میں خطبہ سننے کے بعد عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں حجاج اللہ تعالیٰ کے حضور ذکرو تسبیح کے ساتھ دعائیں کریں گے۔

نماز مغرب سے قبل میدان عرفات چھوڑنے کا حکم ہے اس لیے حجاج میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے اور وہاں مغرب اور عشاء کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے۔

حجاج کرام مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے قیام اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ میں اپنے اپنے خیموں میں جائیں گے اور قربانی کرنے کے بعد بال منڈوائیں گے۔


لبیک اللھم لبیک کی صدائیں، مناسک حج کا آغاز ہوگیا


پہلے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج مکہ مکرمہ جاکر مسجدالحرام میں طواف زیارت کرسکتے ہیں۔

دوسرے اور تیسرے دن بھی شیطان کو کنکریاں مارنا حج کا رکن ہے اور تینوں دن منی میں رات کا ایک خاص پہر گزارنا تمام عازمین حج پر واجب ہے۔

حجاج کرام تیسرے دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد مستقل طور پر منیٰ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے اوراس طرح مناسک حج کی تکمیل ہوجائے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے پاسپورٹس کے ڈٓئریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحییٰ کا کہنا ہے کہ رواں سال 20 سے 30 لاکھ فرزندان اسلام کی فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آمد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کی سیکیورٹی کے لیے پانچ ہزار کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور ایک لاکھ اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -