جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

حج 2024، سعودی حکومت کا حجاج کی سہولت کیلئے اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی حکومت کی جانب سے حج 2024 میں حجام کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے منیٰ میں 12 رہائشی ٹاورز کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ میں قومی کمیٹی کے مشیر سعد القرشی نے کہا ہے کہ ’وادی منیٰ میں اس وقت 12 سے زائد ٹاورز کی تعمیر کا کام مکمل کیا جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ زیر تعمیر رہائشی ٹاورز حج 2024 میں حجاج کرام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’بیرونی عازمین حج کی رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

’اس سے حجاج کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار بھی بلند ہو گا اور وہ آرام وسکون سے فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔‘

سعد القرشی نے کہا کہ قبل از وقت حجاج کی رجسٹریشن سے سہولت ہو گی۔ مشاعر مقدسہ میں رہائشی سہولتوں کے لیے خیموں اور ہوٹلوں کا انتخاب قبل ازوقت ممکن ہو سکے گا جس سے انہیں جمرات سے قریب رہائش حاصل کرنے کی سہولت ممکن ہوجائے گی۔

دوسری جانب عالم اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ میں زائرین کی سہولت کے لئے سینسرز سے لیس نلکے لگا دیئے گئے ہیں جس سے نمازیوں کو زمزم کے بابرکت پانی تک آسانی سے رسائی حاصل ہو سکے گی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو مقدس مساجد کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی نے بتایا کہ سمارٹ سینسر ٹیکنالوجی سے لیس نل کا مقصد نمازیوں اور زائرین تک با برکت پانی کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔

مسلمانوں زائرین کے لیے مدینہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں زمزم کے کنٹینر پہلے سے ہی فراہم کردیئے گئے ہیں۔

خانہ کعبہ کا معمول کا مرمتی اور تزئین کا کام شروع

سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ زمزم کو زمین پر نہ پھینکیں، مقامات کو صاف رکھیں اور استعمال شدہ پانی کے کپوں کو مخصوص جگہوں پر پھینکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں