اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

حج سیکیورٹی کیلئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں 8 ہزار کیمرے نصب

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر برائے حج سیکیورٹی نے 8 ہزار کیمرے نصب کیے ہیں جو مصنوعی ذہانت سے لیس ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے العربیہ چینل کے مطابق کیمروں کو نگرانی کے لیے 500 سے زائد مقامات پر تقسیم کیا گیا ہے جس کا مقصد حج موسم کے دوران بہتر سے بہتر سیکورٹی فراہم کرنا ہے۔

اسی طرح دیگر حصوں میں بھی کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے جہاں سے عازمین حج کی مختلف جگہوں پر آمد ورفت کی مانیٹرنگ ہوسکے گی جس کے بعد مکہ مکرمہ اورمشاعر مقدسہ کے ہر حصے کی نگرانی آسان ہو جائے گی۔

- Advertisement -

میڈیا سے بات کرتے ہوئے حج سیکیورٹی فورسز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل خالد الکریدیس کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر حج سیکیورٹی فورسز کے منصوبوں کو مکمل کرتا ہے۔

الکریدیس کا کہنا تھا کہ مرکز نے جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حامل کیمروں کی تنصیب کی ہے جس کے سبب عازمین حج کی مختلف جگہوں پر آمدو رفت کو مانیٹر کیا جا سکے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ ان کیمروں کی تنصیب سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا معیار بہت عمدہ اور اعلیٰ ہوگا اور بروقت تمام معاملات آسانی سے حل ہوسکیں گے۔

الکریدیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ مرکز کئی جدید تکنیی صلاحیتوں کے حوالے سے ممتاز ہیں کیونکہ یہ کیمرے مصنوعی ذہانت پروگرام سے لیس ہیں جو سدایا کے تعاون استعمال کیے جارہے ہیں۔

حج انتظامات مکمل، لاکھوں عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے، روح پرور مناضر

انہوں نے کہا کہ یہ کیمرے مسجد الحرام میں سیکیورٹی آپریشن سینٹر 911 سے بھی براہ راست رابطے میں ہوں گے تاکہ سیکیورٹی کے مسائل فوری حل کیا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں