منگل, جون 18, 2024
اشتہار

حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ آج ادا کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ جارہے، لاکھوں فرزندان اسلام آج رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عازمین حج گزشتہ روز منیٰ پہنچے، رات کو وہیں قیام کیا، عازمین آج حج وقوف عرفہ کیلئے میدان عرفات روانہ ہونگے۔

مسجد نمرہ میں امام کعبہ خطبہ حج دیں گے، اس کے بعد عازمین حج مزدلفہ میں مغرب،عشا کی نمازیں ایک ساتھ اداکرینگے۔

- Advertisement -

حجاج کرام مزدلفہ سے رمی کے لئے کنکریاں اکٹھی کریں گے، 10ذی الحجہ کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد عازمین جمرات روانہ ہوجائیں گے۔

جمرات پر شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج قربانی کرینگے، اس کے بعد احراموں کو کھول دیا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی وزارت حج وعمرہ نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج کے قیمتی لمحات کو فوٹو گرافی میں ضائع نہ کریں۔

حج کے آغاز کے موقع پر سعودی وزارت حج وعمرہ نے عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ حج کے قیمتی لمحات کو تصاویر، ویڈیوز بنانے اور فضول باتوں میں ضائع نہ کریں اور ان نادر لمحات میں اللہ کی رضا کے حصول کے لیے کوشاں رہیں اور دعاو?ں کا خصوصی اہتمام کریں۔

وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ مسجد الحرام میں زیادہ وقت عبادت میں گزاریں۔ اللہ سے رحم و کرم کی دعائیں نیز نماز و تسبیح کا اہتمام کریں کیونکہ یہ وقت سب سے اہم ہے۔

مکہ مکرمہ سے غار حرا جانا انتہائی آسان ہو گیا!

وزارت نے عازمین حج سے کہا کہ ان لمحات کی قدر کریں خانہ کعبہ میں اپنا قیمتی وقت دعائیں کرنے میں گزاریں۔ فوٹو اور ویڈیو گرافی میں مصروف ہوکر ان لمحات کو ضائع نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں