بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

مناسک حج کا آغاز، منیٰ کی خیمہ بستی آباد ہونے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا آغاز آج سے ہوگا، منیٰ کی خیمہ بستی آباد ہونے لگی، گرمی سے بچنے کیلئے بیشتر عازمین کوجمعرات، جمعہ کی درمیانی شب منیٰ پہنچا دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عازمین حج وادی منیٰ میں قیام کریں گے، عازمین 9 ذی الحجہ کو میدان عرفات جائیں گے، میدان عرفات میں خطبہ حج سننے کے بعد نماز ظہر، عصر ملا کر اداکریں گے۔

وقوف عرفات کے بعد حجاج کرام مغرب کے بعد میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچیں گے جہاں حجاج کرام مغرب اورعشا کی نمازیں ادا کریں گے۔

- Advertisement -

حجاج کرام مزدلفہ سے رمی کے لئے کنکریاں اکٹھی کریں گے، 10ذی الحجہ کو نماز فجرکی ادائیگی کے بعد عازمین جمرات روانہ ہوجائیں گے۔ جمرات پر شیطان کوکنکریاں مارنے کے بعد حجاج قربانی کریں گے، احرام کھول دیں گے۔

10ذی الحجہ کوحجاج کرام طواف زیارت اورسعی کریں گے اورمنیٰ لوٹ آئیں گے، 11 اور 12 ذی الحجہ کو حجاج منیٰ میں قیام اور رمی کریں گے۔

12 ذی الحجہ کو مغرب سے قبل حجاج منیٰ سے نکل جائیں گے، حجاج کرام وطن واپسی سے قبل طواف وداع کریں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں حج انتظامات کو وزارت حج و دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مکہ مکرمہ میں سرکاری عازمین حج سے ملاقات اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کی رہائش کے دورے کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو قربانی سے متعلق اطلاع پاک حج ایپ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ وزارت میں قربانی کی رقم جمع کروانے والے عازمین کی قربانی 10 ذی الحجہ کی عصر تک مکمل کی جائے گی۔

خطبہ حج اب 50 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

اس موقع پروفاقی وزیر چوہدری سالک نے عازمین حج کے لئے کئے گئے سرکاری انتظامات کی تعریف اور حکومتی اقدامات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ عازمین حج امت مسلمہ، اپنے وطن پاکستان اور وزارت کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں