ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

سعودی عرب: حج کیلئے آنے والے شاہی مہمانوں کی واپسی مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے تحت فریضہ حج کے لیے آنے والے شاہی مہمانوں کی واپسی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 88 ممالک کے 3 ہزار 322 عازمین نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

ان میں دو ہزار عازمین فلسطین میں شہید اور زخمی ہونے والے شہریوں کے لواحقین میں سے تھے، جبکہ 22 عازمین سعودی عرب میں علیحدہ ہونے والے سیامی بچوں کے والدین تھے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد شاہی مہمانوں نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضری دی اور تاریخی اور ثقافتی مقامات بھی دیکھے۔

سعودی حکام کی جانب سے شاہی مہمانوں کو مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے رخصت کیا گیا۔

سعودی عرب کی قیادت کی فراخدلی پر دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں نے ان کا شکریہ ادا کیا جس کے باعث انہوں نے انتہائی آسانی اور سکون کے ساتھ حج کے فرائض انجام دیئے۔

دوران حج ایک ہزار سے زائد حجاج کی اموات، اہم وجہ سامنے آ گئی

واضح رہے کہ رواں سال حج کے دوران شدید گرمی کی لہر کے باعث مختلف ممالک سے آنے والے 1000سے زائد حجاج کرام زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں