سعودی عرب میں حج سیزن 2025 کے دوران بحری راستے سے سوڈانی عازمین حج کا پہلا گروپ جدہ پہنچ گیا۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پہلے گروپ میں ایک ہزار407 سوڈانی عازمین شامل تھے۔ سعودی معاون وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز احمد بن سفیان الحسن اور دیگر حکام نے استقبال کیا۔
عازمین حج کے خیرمقدم کے لیے سعودی پورٹس اتھارٹی (موانی) نے تمام ضروری اقدامات اور آپرتشنل تیاریوں کو یقینی بنایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عازمین کی خدمت کے لیے یہ اقدام مربوط آپریشنل پلان کا حصہ ہے جو متعلقہ حکام کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
سعودی پورٹس اتھارٹی اس سال تین اہم اقدامات کے ذریعے عازمین حج کے سفر کو آسان اور سہل بنا رہی ہے، ان میں سامان کی براہ راست منتقلی، ایڈوانس شپمنٹ ہینڈلنگ اور مخصوص اوقات کے دوران لائیو سٹاک ٹرکوں کی جدہ سے مکہ تک ٹرانزٹ شامل ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں حرمین الشریفین انتظامیہ نے ایامِ حج سے پہلے غلافِ کعبہ کو زمین سے تین میٹر اونچا کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ حرمین شریفین کے مطابق غلاف کعبہ 15 ذی الحج تک زمین سے 3 میٹر اونچا رہے گا، اس اقدام کا مقصد حج کے ایام میں غلاف کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھنا ہے۔
ایام حج، غلاف کعبہ کو 3 میٹر بلند کردیا گیا
ماضی میں عازمین غلاف کعبہ کو چھونے کے دوران اسکے ٹکڑے کاٹ کر ساتھ لے جاتے تھے جس سے غلاف کو نقصان پہنچتا تھا۔
واضح رہے کہ اس سال 1445 ہجری کے حج کو تاریخ میں سب سے زیادہ ہجوم والے حج کے اجتماعات میں شمار کیا جارہا ہے۔