پیر, اپریل 7, 2025
اشتہار

سرکاری اسکیم کے تحت کتنے پاکستانی حج پر جائیں گے؟ وزیر مذہبی امور نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ حج فلائٹ آپریشن 29 اپریل 2025 سے شروع ہوگا۔

سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رمضان سے قبل حاجیوں کی ٹریننگ کا پہلا سیشن مکمل کیا گیا جبکہ دوسرا مرحلہ جلد شروع ہوگا، پنجاب یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں ٹریننگ کروائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ حج اسکیم میں بکنگ کرانیوالے عازمین کے لئے اہم خبر آگئی

انتظامات سے متعلق وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سعودی حکومت حاجیوں کیلیے بہترین انتظامات کرتی ہے، 5 دن حج کی ذمہ داری سعودی حکومت کی ہوتی ہے، امید ہے حجاج بہتر عبادت کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری سعودی وزیر حج سے ملاقات ہوئی، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حج کے انتظامات دیکھے ہیں۔

سردار محمد یوسف نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 90 ہزار عازمین حج پر جائیں گے، لانگ ٹرم حج ساڑھے 10 لاکھ روپے جبکہ شارٹ ٹرم ساڑھے 11 لاکھ روپے میں ہے جبکہ بچ جانے والا پیسہ حاجی کو واپس کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حجاج کو ٹریننگ سے پہلی ہی ویکسین دینے کی تجویز دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک اطلاع نہیں ملی کہ کسی حاجی نے سعودی عرب میں بھیک مانگی، کوئی شخص یا کمپنی اس میں ملوث پائی گئی تو سخت کارروائی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں