پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

پرمٹ کے بغیر 22 افراد کو مکہ لے جانے کی کوشش، غیر ملکی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں حج سیکیورٹی فورسز نے ’مکہ پرمٹ‘ کے بغیر 22 افراد کو غیرقانونی طورپر مکہ لے جانے کی کوشش کرنے والے مصری کو حراست میں لے لیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت کے مختلف شہروں میں مقیم غیرملکیوں کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ کوئی بھی پرمٹ کے بغیرمکہ مکرمہ جانے کی کوشش نہ کرے۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق گرفتار ملزم 22 افراد کو بس کے ذریعے مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔ تمام افراد کے پاس حج پرمٹ نہیں تھا جس کی وجہ سے انہی بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مرکزی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے حج سیزن کے دوران پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ جانا قانون کے خلاف ہے، جس پر قید اور جرمانہ کی سزا مقرر کی گئی ہے، ایسے افراد جو پرمٹ کے بغیر کسی کو مکہ مکرمہ لے جاتے ہیں اس پر 20 ہزار ریال فی فرد جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی رواں ماہ سعودی عرب میں حج سکیورٹی فورسز نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر مختلف اقسام کے وزٹ ویزا ہولڈرز 42 غیرملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تمام افراد مکہ مکرمہ کے علاقے الھجرہ کی ایک غیرقانونی عمارت میں رہائش اختیار کئے ہوئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق حج سکیورٹی فورسز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، انہیں پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ یہ کیس قانونی سزاؤں کے لیے مجاز حکام کے پاس بھیجا گیا ہے۔

عمرہ ویزوں کا اجراء کب سے ہوگا ؟ تاریخ سامنے آگئی

واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے حج سیزن کے دوران وزٹ ویزا ہولڈرز کو رہائش فراہم کرنے کے حوالے سے بہت پہلے ہی خبردار کردیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں