جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

’حج ویزے‘ کے علاوہ مکہ مکرمہ میں ہوٹل بکنگ نہ کرنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے وزارت سیاحت نے ٹور آپریٹرز کو اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون یا بیرون مملکت سے حج ویزے کے علاوہ کسی اور ویزے پر آنے والوں کے لیے یکم ذی القعدہ بمطابق 29 اپریل 2025 سے مکہ مکرمہ میں رہائش کی بکنگ نہ کی جائے۔

سعودی خبررساں کے مطابق حج سیزن کا باقاعدہ آغاز 29 اپریل 2025 سے ہوگا، بیرون مملکت سے عازمین حج کی پہلی پرواز 29 اپریل کو مملکت میں داخل ہوگی، جس کے بعد یومیہ بنیادوں پر عازمین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

وزارت سیاحت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے غیرملکی جن کے پاس ’مکہ پرمٹ‘ ہے یا حج ویزے پر آنے والے عازمین کے علاوہ کسی کے لیے بھی مکہ مکرمہ کے کسی ہوٹل میں ٹھہرنے کی بکنگ نہ کی جائے بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے سعودی عرب میں وزارت داخلہ کی جانب سے حج سیزن کے حوالے سے جاری ضوابط میں کہا گیا تھا کہ رواں برس حج کے ایام قریب آنے کے بعد اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے، پرمٹ رکھنے والے افراد کے علاوہ کسی شخص کو مکہ مکرمہ نہیں جانے دیا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے حج 2025 کے موقع پر مکہ میں غری ضروری رش کو روکنے کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا ہے، جن غیر ملکیوں کے اقامے مکہ مکرمہ شہر سے جاری ہوئے ہیں وہ اس پابندی سے مستثنی ہوں گے۔

وزارت داخلہ اور امن عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 23 اپریل 2025 سے ’مکہ پرمٹ‘ پر عمل درآمد کا آغاز کیا جائے گا، غیر ملکی اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ نہیں جا سکتے۔

وہ غیر ملکی کارکن جنہیں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لیے مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ جانا ہوتا ہے اگر ان کے اقامے مکہ مکرمہ کے علاوہ کسی دوسرے شہر سے جاری ہوئے ہیں تو ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ متعلقہ ادارے سے پرمٹ جاری کرائیں ورنہ انہیں شہر سے باہر چیک پوسٹوں سے لوٹا دیا جائے گا۔

فرضی حج ادارہ چلانے پر غیر ملکی گرفتار، تعلق کس ملک سے نکلا ؟

سعوری حکام کے مطابق مکہ پرمٹ کے لیے وزارت داخلہ نے ابشر اور مقیم پلیٹ فارم پر ’تصریح پورٹل‘ لانچ کیا ہے جس کے ذریعے پرمٹ جاری کرایا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں