اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

حج درخواستوں کی وصولی کا عمل کل سےشروع ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:سرکاری اسکیم کےتحت حج درخواستوں کی وصولی کاعمل کل سےشروع ہوگا جو رواں ماہ 26اپریل تک جاری رہےگا۔

تفصیلات کےمطابق حج پالیسی کےمطابق رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند افراد سے سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل کل سے شروع ہوگا۔

درخواست گزاراپنےفارم رواں ماہ کی چھبیس تاریخ تک بینکوں میں جمع کراسکتے ہیں جبکہ اس ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو قرعہ اندازی ہوگی۔

- Advertisement -

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں حبیب بینک لمیٹڈ،یونائٹیڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک لمیٹڈ، زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح ،میزان بینک اور حبیب میٹرو بینک کی شاخوں میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔

واضح رہےکہ کامیاب درخواست گزاروں کو خطوط اورایس ایم ایس کےذریعے آگاہ کیاجائے گا۔ان امیدواروں کےلیے قرعہ اندازی کے نتائج ان ویب سائٹوں پربھی دستیاب ہوں گے۔


وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2017کی منظوری دے دی


یاد رہےکہ  گزشتہ ہفتےوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا تھا جس میں حج پالیسی 2017 کی منظوری دے دی گئی تھی۔

وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نےوزارت مذہبی امور کو ہدایت کی  تھی کہ وہ حجاج کرام کی سہولت کےلیےبہترین اقدامات کرے۔


دو لاکھ سے زائد پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے، سردار یوسف


واضح رہےکہ وفاقی وزیر مذہبی امورسردارمحمد یوسف کا کہنا تھا کہ حج پالیسی 2017 کےتحت ایک لاکھ 89 ہزار حجاج سرکاری کوٹے پر اور 71 ہزار 6 سو چوراسی افراد پرائیوٹ کوٹے پر حج کے لیے جائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں