جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری روز ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوگئی ہیں، سرکاری اسکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کے حوالے سے کل آخری دن ہوگا، کل تک سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کا امکان ہے۔

پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی، سعودی عرب میں رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائےگی۔

- Advertisement -

ترجمان وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی 3 دسمبر تک اسپانسرشپ بھجوا کر اسکیم میں شمولیت کو یقینی بنائیں۔

حج درخواستیں جمع کرانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج درخواستیں وصول کرنے والے نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا تھا کہ نامزد بینک ہفتے اور اتوار کو دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے، بینک 3 دسمبر تک بلا تعطل درخواستیں وصول کریں گے۔

گذشتہ روز وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اعلان کیا تھا، ترجمان نے بیان میں کہا تھا کہ ملک کےبیشتر اسپتالوں میں کوروناکی ویکسین دستیاب ہے، 65 سال سے زائد کے عازمین حج ویکسین لگوا کر سرٹیفکیٹ درخواست کے جمع کروائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں