منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

سعودی عرب: حج کانفرنس و نمائش کا آج سے آغاز ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی منعقد ہونے والی حج کانفرنس و نمائش کے چوتھے ایڈیشن کا افتتاح آج جدہ اسپرڈوم میں نائب گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کریں گے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ حج وعمرہ کے زیر انتظام ضیوف الرحمن خدمت پروگرام کے تعاون سے کانفرنس و نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 280 سے زائد ادارے شرکت کریں گے، جبکہ 120 سے زیادہ اسپیکرز اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس 13 سے 16 جنوری تک جاری رہے گی جس میں 75 کے قریب مذاکراتی سیشنز ہوں گے جن میں عازمین حج کو مختلف خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ذمہ داران اپنی آرا و تجاویز پیش کریں گے۔

کانفرنس میں حج خدمات فراہم کرنے والے مقامی اور 100 سے زائد بین الاقوامی اداروں کے اعلی عہدیدار بھی موجود ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق کانفرنس، مختلف ممالک کے حج مشنز اور عازمین کو خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے مابین تعاون کا اہم ذریعہ ہو گی جس سے فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہترکیا جاسکے گا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کانفرنس میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد زائرین کے علاوہ ہندوستان سمیت مختلف ممالک کے سفیر، وزرا اور خدمات فراہم کرنے والی مقامی اور عالمی اداروں کے ذمہ دار بھی شرکت کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان حج درخواستیں جمع کرانے سے رہ جانے والے عازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت بچ جانے والے کوٹے پر دوبارہ حج درخواستیں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت مزید 5 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے، آئندہ ہفتے سے پانچ ہزار درخواستیں وصول کی جائیں گی، نئی حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 5 روز مقرر کرنیکی تجویز زیر غور ہے۔

حج کوٹہ بڑھانے کیلئے کونسا ایشیائی ملک سعودی حکام سے بات چیت کررہا ہے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں تھیں، سرکاری حج اسکیم میں رہ جانیوالے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں